اینگروفرٹیلائزر کی جانب سے 10 لاکھ درخت لگانے کا اعلان

64
نائب صدر اینگرو فرٹیلائزر آصف تاجک اور ڈویژنل فاریسٹ آفسیر سندھ زیاد اللہ معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں
نائب صدر اینگرو فرٹیلائزر آصف تاجک اور ڈویژنل فاریسٹ آفسیر سندھ زیاد اللہ معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینگرو فرٹیلائزر نے ہرے بھرے پاکستان کے اپنے اقدامات کو فروغ دینے سلسلے میں سندھ میں ڈھرکی کے علاقے میں دس لاکھ درخت لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتِ سندھ کے محکمہء جنگلات سے 200ایکڑ زمین بھی حاصل کرلی گئی ہے۔منصوبے کا مقصد علاقے میں کاربن کے پھیلاؤ کو کم کرنا اور خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اینگرو فرٹیلائزر کے منیجرایچ ایس ای اینڈ ٹی محمد اظہر ملک نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے اس مقصد کے لیے قائم کی جانی والی نرسری اپنے ملین ٹری منصوبے کے تحت محکمہء جنگلات کے تعاون سے اب تک میر پور ماتھیلو واور قرب وجوار کے علاقوں میں نیم، سکھ چین، کیکراور شہتوت سمیت مختلف اقسام کے تین لاکھ سے زائد درخت لگا چکی ہے۔منصوبے کا آغازمحکمہء جنگلات سے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد 29مئی 2018کو کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ