گورنر ہاؤس پنجاب عوام کے لیے کھول دیا گیا، لمبی قطاریں لگ گئیں

28

لاہور(صباح نیوز) گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کے لیے کھول دیا گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے سیر کی۔وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر گورنر ہاؤس لاہور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ۔ دروازے پر وقت سے پہلے ہی لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بڑی تعداد میں شہریوں نے گورنر ہاؤس کی
سیر کی اور اہم مقامات دیکھے۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں آبشار ، جھیل ، بارہ دری اور چڑیا گھر سمیت بہت سی پرکشش جگہیں ہیں۔ عوام نے بارہ دری، پہاڑی اور لان میں گہری دلچسپی لی اور تصاویر بنائیں۔ خواتین ، بچے اور بڑے گورنر ہاؤس کی سیر کرکے سب خوش دکھائی دئیے۔شہریوں کی رہنمائی اور سکیورٹی کے لیے گورنر ہاس کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔ صوبائی وزرا کو بھی عوام کے استقبال کی دعوت دی گئی تھی تاہم کوئی وزیر نہیں آیا۔ حکومتی اعلان کے مطابق فیملیز کو ہر اتوار کی صبح 10 سے شام 6 بجے تک سیر کی اجازت ہوگی تاہم فیملی کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہو گا۔واضح رہے کہ گورنر ہاؤس سندھ اور گورنر ہاؤس مری کو بھی کھول دیا گیا ہے اور شہری ان سرکاری عمارتوں کی سیر کرکے لطف اندوز ہوتے رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.