پختونخوا : 12 اضلاع میں 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش

26

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک سمیت صوبے کے 12 اضلاع میں10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط ارسال کردیا ‘اس میں سفارش کی گئی ہے کہ 9 محرم الحرام کو جن علاقوں سے جلوس برآمد ہو ں صرف وہاں سروس بند رکھی جائے۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے بعد موبائل فون سروس کی بندش کا مسئلہ گمبھیر بن گیا ہے۔ اس سے قبل موبائل فون سروس 2 دن کے لیے بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم بعض اداروں
نے اس کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ موبائل فون سروس ایک دن کے لیے بند رکھی جائے‘ 9 محرم الحرام کو جن علاقوں سے جلوس برآمد ہو ں‘صرف وہاں پر موبائل فون سروس کو بند رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.