سول ایوی ایشن اتھارٹی میں اعلیٰ سطح کے تبادلے

29

پشاور(آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گروپ 7سے ایگزیکٹو گروپ 9تک کے اعلیٰ سطح کے تبادلے کردیے ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق گروپ 9کے صادق الرحمان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ ، باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر تعینات گروپ 8کے منیجر تمر رفیق کو قائم مقام ڈائریکٹر ایچ آر اس طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر عبید الرحمان عباسی کو باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ کا منیجر ، اعزاز الرحمان کو ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ ، مرزا احمد کو چیف آپریشنل آفیسر علامیہ اقبال ائر پورٹ ، گروپ 7کے ذوالفقار علی میرانی کو ٹیکنیکل اسٹینڈر ڈار ، جمال عبدالناصر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سی این این
ایس اسلام آباد ائرپورٹ ، گروپ 9کے سمیر سید کو ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز ، گروپ 9کے آصف علی شاہ گیلانی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ ، گروپ 8کے عتیق کو ڈائریکٹر کمرشل اینڈ سٹیٹ ، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل زبیر حسین پراچہ کو سی اے اے بورڈ کا سیکرٹری ، چیف آف سی اے اے ٹریننگانسٹیٹیوٹ کو ڈپٹی ائرپورٹ منیجر ، جبکہ اعلامیہ کے مطابق صادق الرحمان کو ڈائریکٹر ائرپورٹ سروسز کی اضافی ذمے داریاں ڈپٹی ڈی جی سی اے اے سید عامر محبوب کو سونپ دی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.