عوام کی فلاح وبہبودکیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،گورنر پختونخوا

29

پشاور(آن لائن)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلیے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گورنرنے گزشتہ روز گورنرہاؤس پشاور میں ماشوخیل پشاور،ماشوگگر اورضلع پشاورکے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفودنے گورنرکی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالنے پرگورنرشاہ فرمان کومبارکباد دی اورانہیں علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلیے تجاویز پیش کیں
گورنر نے وفد کے معروضات غور سے سنیں اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.