چودھری سرور کا کشمیر پوائنٹ کے گورنر ہاؤس کو بھی کھولنے کا اعلان

59

مری (صباح نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کشمیر پوائنٹ کے گورنر ہاؤس کو بھی آئندہ اتوار کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ ان کی ملکیت ہیں۔ گورنر ہاؤس مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے‘ گندا پانی پینے سے آنے والی نسل تباہ ہو رہی ہے تاہم میں نے ذاتی حیثیت میں اپنی این جی او سے100سے زاید فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے میری ذمے لگائی گئی ہے‘ صوبے کے26 ہزار دیہات میں صاف پانی پہنچانا
ہے جو آسان نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے کا پورا ترقیاتی بجٹ لگائیں تو پھر ہی تمام دیہات میں صاف پانی کی فراہمی ممکن ہے‘ پینے کے صاف پانی کے لیے بیرون ممالک دورہ کر کے لوگوں سے ڈونیشن لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مری میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس کے مسئلے کو حل کرنے کا جامع پلان بنائیں گے اور ہم نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے ہیں تاکہ مقامی مسائل مقامی عہدیدار حل کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ