سانگھڑ کے علاقے اچھرو میں قحط کی صورت حال

32

 

سانگھڑ (صباح نیوز) ضلع سانگھڑ کے ریگستانی علاقے اچھرو میں خشک سالی نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ ضلع سانگھڑ کے متاثرہ حصے میں جا بجا مردہ جانور دکھائی دے رہے ہیں۔ کھانے کے لیے کچھ اور نہ ملنے پر اونٹ بھی مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور سوکھا چمڑا چبا رہے ہیں۔اچھرو کی
تحصیل قحط زدہ قرار دیے جانے والے سندھ کے 6 اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔ اچھرو ضلع سانگھڑ کا ایسا علاقہ ہے جس کا رقبہ 11 لاکھ ایکڑ اور آبادی 50 ہزار تک ہے۔ پانی کی شدید قلت کے باعث جانوروں کے لیے چارہ بھی دستیاب نہیں۔ جس کے سبب جانوروں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.