چھت گرنے،ٹریفک حادثے اور فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق

50

ہنگو(صباح نیوز)ملک کے مختلف مقامات پر حادثات و اقعات میں 11افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگومیں قبائلی ضلع اورکزئی ڈوپکی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں، باپ اور دو بچے جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں اجمیر، آمنہ
بی بی، آیان اور سلیمان شامل ہیں۔ مقامی افراد نے لاشوں کو ملبے سے نکال کراسپتال منتقل کیا، بیک وقت 4 جنازے اٹھنے پر فضا سوگوار ہو گئی۔علاوہ ازیں فیصل آباد اور گوجرہ کے درمیان موٹروے پر ٹرک اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں منی ٹرک ڈرائیور 45 سالہ محمد ارشد اور 27 سالہ وسیم اکرم جاں بحق ہو گئے، قبل ازیں ان زخمیوں کو موٹروے پولیس نے ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔ٹرالر نمبر TLY215 کے ڈرائیور خضرحیات کو گرفتارکرلیاگیا،جاں بحق محمد ارشد اور وسیم اکرم تحصیل جڑانوالہ کے رہائشی ہیں۔ دوسری جانب مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید پر تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق اور 1زخمی ہو گیا، جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں، ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ،امدادی کارکنوں نے لاشوں کو سرد خانے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ ادھرلاہور کے علاقے سلامت پورہ کی گلی میں تیز موٹر سائیکل چلانے پر منع کرنے پر موٹر سائیکل سوار ملزم جہانگیر بٹ نے فائرنگ کرکے 50 سالہ شفیق کو قتل اور اس کے بھتیجے علی کو زخمی کردیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم فرار ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ