آبی ذخائر کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر ناگزیر ہے، سابق چیئرمین واپڈا

36

اسلام آباد (آن لائن) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی جبکہ ڈیم سے 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کو بھی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی عمر 100 سال سے زائد ہوگی اور اس سے لمبے عرصہ کیلیے اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30 دن تک کم ہو چکی ہے جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ دنیا بھر میں 46 ہزار سے زائد ڈیمز تعمیر کیے گئے ہیں۔ امریکا میں 7500 جبکہ بھارت میں 4500 اور چین نے 22 ڈیمز بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی بینک اور کینیڈا مالی معاونت فراہم نہ کرتے تو شاید ہم ایک بھی ڈیم نہ بنا سکتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تا کہ آبی سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.