سراج الحق نے شیخ عثمان فاروق کوصوبہ جنوبی پنجاب کا عبوری امیر مقرر کردیا

76

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب کی شوریٰ کا پہلا اجلاس ملتان میں منعقد ہوا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق او ر سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے تمام ارکان شوریٰ سے انفرادی ملاقات کی اور دعوتی ،تنظیمی اور سیاسی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں مشاورت کے بعد سینیٹر سراج الحق نے شیخ عثمان فاروق کو جنوبی پنجاب کا عبوری امیر مقرر کردیا۔جنہوں نے
اجلاس شوریٰ میں ہی اپنی ذمے داری کا حلف اٹھالیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جماعت اسلامی کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں ، یہاں کے عوام میں جماعت اسلامی کی دعوت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔پنجاب کی 3 صوبوں میں انتظامی تقسیم جماعت اسلامی کی تنظیم کو نچلی سطح تک قائم کرنے اور جماعت اسلامی کی دعوت کو عام آدمی تک پہنچا نے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ