سعودی اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا

61

ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ایک نیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن کے صوبے صعدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا جو کہ جازان کی سمت جا رہا تھا ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ میزائل دانستہ طور پر گنجان آباد علاقے کی جانب داغا گیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کرنل ترکی المالکی نے حوثیوں کی طرف سے شہری
آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ