نوازشریف ناانصافیوں کو بھگت رہے ہیں ،خرم دستگیر

24

لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک برس سے ناانصافیوں کو بھگت رہے ہیں ‘ ان کے خلاف کیس کی کوئی بنیاد ہی نہیں ‘اس کیس کو فوری ختم ہونا چاہیے اور نواز شریف کو رہائی ملنی چاہیے ،کلثو م
نواز نے جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ رسم قل میں شرکت کے لیے جاتی امرا آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ مرحومہ نے خاتون اول کے طور پر انتہائی وقار سے اپنا وقت گزارا۔انہوں نے کہا کہ اگر سب یہ سوچ لیں کہ ایک دن ہم نے مرنا ہے تو لوگ اوئے توئے کی سیاست سے خود ہی باز آ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف اور مریم نواز کا غم بانٹنے کے لیے آئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.