میانوالی،خوشحال خان ایکسپریس کی8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،17مسافر زخمی

25

میانوالی(آئی این پی ) خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر نے کے باعث 17 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ سوہان برج اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا جس کے بعد کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کندیاں جنکشن سے امدادی ٹرین حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.