صوابی، گھریلو نا چاقی پر سوتیلے بھائیوں نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کردیا

27

صوابی(آئی این پی)مانیری پایاں صوابی میں گھریلو نا چاقی پر سوتیلے بھائیوں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ فائرنگ سے باپ، بھائی اور بھانجا شدیدزخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مانیری پایاں میں مسافر او ر ان کے بھائی عباس نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا باپ ثواب گل ، دو سوتیلے بھائی ہارون ، صدیق اور کمسن بھانجا عزیمہ شدید زخمی ہو گئے، ہارون کو شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا لیکن وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ دیگر زخمیوں کو ضلعی ہسپتال صوابی میں داخل کر دیا گیاپولیس رپورٹ کے مطابق وجہ قتل گھریلو تنازع بیان کی ہے۔ صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.