شہدادپور،موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر ،4افراد شدید زخمی

27

شہدادپور( نمائندہ جسارت) شہدادپور کے قریب معروف ڈاہری میں موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہو گئے جن کو سمس اسپتال مین داخل کروادیا لیکن حالت تشویشناک ہونے پر نواب شاہ ریفر کر دیا گیا۔شہدادپور کے قریب معروف ڈاہری کے نس اسٹاف پر دار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار چار افراد پنو بھیل، کرشن ڈیو ،کمار اور کار کا ڈرائیور عبدالحق زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو سمس اسپتال شہدادپور میں داخل کر دیا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نواب شاہ ریفر کر دیا گیا ۔ایک اور واقعے میں شہدادپور کی سبزی منڈی کے تاجر سے گن پوائنٹ پر مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی۔ انیل کمار نے اپنی موٹر سائیکل کے چھن جانے کی این سی پولیس اسٹیشن میں داخل کر وادی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ