محکمہ سوئی گیس کی79شمالی میں کارروائی ،غیر قانونی گیس کنکشن پکڑے گئے

25

سرگودھا(اے پی پی )سرگودھا کے نواحی نواحی چک نمبری79 شمالی میں غیر قانونی کنکشنز کے ذریعے گیس کی چوری پکڑی گئی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی چھاپا مار ٹیم نے سرگودھا کے نواحی چک 79شمالی میں کارروائی کی تو وہاں نوید، فیاض ، عمران وغیرہ 7افراد نے غیر قانونی طور پر کھدائی کر کے گیس کنکشن حاصل کررکھا تھا ،جس پر ٹیم نے مذکورہ افرا د کے خلاف مقدمہ درج کردیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.