پشاور، پولیس نے 4رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کرلیا

96

پشاور(آئی این پی)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر معصوم شہریوں سے مو ٹرسایکل چوری کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، 4 رکنی گروہ کا متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ، ملزمان کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹرسائیکل اور متعدد موٹر سائیکلز اسپیئر پارٹس کی شکل میں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرلیے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مدعیان ثنا اللہ ولد احسان اللہ سکنہ سٹی ٹاؤن اور احمد علی ولد محمد علی سکنہ عیسیٰ خیل بخشو پل نے تھانہ شہید گلفت حسین (ہشتنگری ) پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں جلیل کبابی روڈموبائل مارکیٹ آئے تھے جوکہ اپنی موٹر سائیکل روڈ پر پارک کرکے کچھ دیر کے بعد واپس آئے تو ان کی موٹر سائیکلیں غائب تھیں جن کی رپورٹ پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے اندرون شہر موٹر سائیکل چوری کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی ٹو ملک حبیب خان ،ایس ایچ او تھانہ نہ شہید گلفت حسین (ہشتنگری ) واجد شاہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جلدازجلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا جنہوں نے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کو حتمی انجام تک پہنچا تے ہوئے معصوم شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث 4 رکنی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے سرغنہ عمیر ولد نثار سکنہ گلبرگ نمبر 1 سمیت فہیم ولد ارشاد سکنہ گل آباد،عامر ولد جاجان سکنہ افغانستان حال مسکین آباد اور ساجد ولد بہادر سید سکنہ داؤدزئی حال فیصل کالونی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ان کی نشاندہی پر 4 مسروقہ موٹر سائیکل اور 4 موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس کی شکل میں برآمد کرکے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ