اومنی گروپ کے شکرملز کے بند اکاؤنٹ کوفوری بحال کیا جائے

33

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)اومنی گروپ کی شگر ملوں کے بند اکاؤنٹ فوری بحال کیے جائیں ، آبادگاروں اور مزدوروں کے بقایاجات جلد از جلد ادا کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو کی لاکھو ہاؤس پر پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اومنی گروپ کی متعدد شگرملوں کے اکاؤنٹ بند کر دیے گئے ہیں جس کے باعث اومنی گروپ آبادگاروں اور مزدوروں کے کروڑوں روپے بقایاجات ادا نہیں کر رہا ، جس کے باعث سندھ کے آبادگار مزدور، ہاری، سخت پریشان ہیں اور فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، لاڑ سندھ کے لوگ بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث کئی ماہ سے پریشان ہیں لیکن انہیں شگر ملز مالکان بقایاجات ادا نہیں کر رہیں، جس کی وجہ اومنی گروپ کے اکاؤنٹس بند کیے جانا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اومنی گروپ کی شگر ملوں کے بند اکاؤنٹ فوری طور پر کھولے جائیں تاکہ آبادگاروں ، کسانوں اور مزدوروں کو ان کے بقایاجات مل سکیں۔ اس موقع پر سابق اطلاعات سیکرٹری ارشاد علی میمن، محمد عالم نوتکانی، خدا اڈنو ویسریواور شکور ترک ودیگر بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ