سیپکو چیف کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان صرف لولی پاپ ہے

36

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سیپکو چیف کی جانب سے ڈیڈکشن بلز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان ایک لولی پاپ ہے، سیپکو افسران ایس ڈی اوز سے لیکر سیپکو چیف تک نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے، سیپکو افسران اپنی کرپشن چھاپنے کے لیے اس کا بوجھ صارفین پر ڈالتے دیتے ہیں جوکہ ایک ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایس ڈی اے کے دفتر میں ایس ڈی اے کے رہنماؤں مشرف محمود قادری، مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو، رضوان قادری، ڈاکٹر سعید اعوان، اشفاق بھٹی، شکیل قریشی، حافظ شریف ڈاڈا، آغا اکرم درانی، حبیب ناصر، منیر میمن، ظہیر بھٹی، عبدالباری انصاری، صداقت خان، سید ماجد شاہ، راشد انصاری، حسن قاضی، شاہ محمد انڈھڑ، حسن شہید و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھاکہ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ سیپکو افسران ہمیشہ وعدے کر کے وفا نہیں کرتے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہے، ڈیڈکشن بلز نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، سیپکو افسران کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں جس سے حکومت اور صارفین کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت کی خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے، عوامی بھلائی کا نعرہ لگانے والے عوام کے حقیقی مسائل حل نہیں کر رہے،سیپکو افسران نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ان کے خلاف محرم الحرام کے بعد سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کے رہنما اور عوام روڈوں پر ہونگے اور سیپکو کے خلاف دمام دم مست قلندر ہوگی۔ سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کے رہنماؤں نے صدر، وزیر اعظم، چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ سیپکو کے ان عوامی مظالم کے خلاف نوٹس لیں اور سیپکو افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.