ناظم اپر بٹ خیلہ کااسپورٹس سامان کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

41

بٹ خیلہ (آئی این پی )یوسی ناظم اپر بٹ خیلہ صدام حسین نے اسپورٹس سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر خورد برداور گھپلوں کا الزام لگاتے ہوئے صوبائی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل ملاکنڈ کی فنڈ سے 86 لاکھ روپے سے اسپورٹس سامان کی خریداری کی گئی مگر خریداری کرتے وقت سامان کے معیار پر توجہ نہیں دی گئی، اس وجہ سے کرکٹ بیٹ اور ہاکیوں سمیت دیگر تمام سامان کی کوالٹی انتہائی کمزور اور بچوں کے کھلونوں سے بھی بد تر ہے، اس لیے صوبائی حکومت اسپورٹس سامان خریداری کے حوالے سے تحقیقات کرکے قومی دولت ضائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ