کوٹری ،پولیس سرپرستی میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری

45

کوٹری(نمائندہ جسارت) منشیات کی فروخت میں خطرناک اضافہ،پولیس مال بٹورنے میں مصروف ، کوٹری سمیت مختلف علاقوں میں کھلے عام چرس کی فروخت جاری،بعض مقامات پر چرس مفت تقسیم ہونے کا انکشاف۔ایس ایس پی جامشورو نے معاملہ سے چشم پوشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران منشیات کی فروخت میں خطرناک اضافہ دیکھنے میںآیا ہے ۔کوٹری سمیت مختلف علاقوں خورشید کالونی، لیبر کالونی،بھٹائی کالونی سکندرآباد،پٹھان کالونی ، نانگو لائن اور دیگر جگہوں پر منشیات فروشوں نے ڈھیرے جمالیے ہیں جہاں کھلے عام دھرلے کے ساتھ چرس کی فروخت کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام سے قبل لاکھوں روپے مالیت کی چرس کی بڑی کھیپ جامشورو منتقل کی گئی ہے اور منشیات فروشوں نے محرم الحرام میں کھلے عام چرس کی فروخت سے نوجوان نسل بڑی طرح متاثر ہورہی ہے ۔منشیات فروشوں نے منشیات فروخت کیلیے پولیس اورمحکمہ ایکسائز جامشورو کو مبینہ بھاری رشوت دیکر غیر قانونی کاروبار کی اجازت حاصل کررکھی ہے ۔محرم الحرام کے دوران بعض مقامات پر چرس مفت تقسیم کبے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جوکہ مخصوص محافل اور جگہوں پر کیا جاتا ہے ۔جامشورو میں منشیات فروشوں کی کھلے عام سرگرمیوں سے متعلق ایس ایس پی جامشورو بشیر احمد بروہی نے مکمل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے منشیات کی فروخت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ