گھارو،زمینداروں کی واٹرکورس پر قبضے کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال

20

گھارو (نمائندہ جسارت)گھارو میں زمینداروں نے واٹر کورس پر قبضے کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی، واٹر کورس پر بااثر زمیندار کا قبضہ برقرار۔ تفصیلات کے مطابق تھہیم گوٹھ کی دیھ پلیجانی کی آر 24 کے درجنوں زمینداروں نے سید گلزار شاہ ،سید اصغر شاہ ، سلیمان جوکھیو اورحنیف تھیہم کی قیادت میں گھارو میں ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جس میں متاثرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آر 24 واٹر کورس پر محکمہ آبپاشی کی سرپرستی میں ایک بااثر زمیندار نے قبضہ کرتے ہوئے ان کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کا پانی بند کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کی زمینیں بنجر اور گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر کورس پر قبضے کے خلاف احتجاج پر ڈی سی ٹھٹھہ نے محکمہ آبپاشی کو قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور 86 گھنٹے گزرنے کے باوجود محکمہ آبپاشی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور ہماری زمینیں تاحال سیراب نہیں ہوسکیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ہی صورتحال برقرار رہی تو مجبورا ہمیں اپنے حق کے لیے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دینا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.