حیدرآباد ،مختارکار کے دفتر میں رشوت کا بازار گرم ہے ،حکام نوٹس لیں ،پراپرٹی ڈیلر

15

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)قاسم آبادسے تعلق رکھنے والے پراپر ٹی ڈیلر اور اسسٹنٹ ایجنسی ما لک انصاف کیلیے حیدرآبادپریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاج کیا ۔اس موقع پر اشفاق علی تنیو ، شاہ نواز میمن،غلام نبی میمن ودیگر نے بتا یا کہ مختار کا ر قاسم آباد کے آفس میں رشوت کا بازار گر م ہے اور کسی بھی جا ئداد کا سیل سر ٹیفکیٹ حا صل کر نا انتہا ئی مشکل عمل بن چکا ہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ سیل سر ٹیفکیٹ کی سرکا ری فیس 500روپے ہے لیکن مختار کا ر آفس کا عملہ سیل سر ٹیفکیٹ کیلیے 10سے 15ہز ار روپے وصول کر ر ہا ہے جبکہ مختار کا ر قاسم آباد کی پو سٹ بھی قیمتی بن چکی ہے اور ہر مختار کار خود کو قاسم آباد میں مقرر کر انے کیلیے سرگر م نظر آتا ہے اور مختار کار قاسم آباد کی پو سٹ حاصل کر نے کیلیے 20سے 30لا کھ روپے رشوت دی جا رہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بھاری رشوت کے عو ض مختار کا ر آتے ہی آفس میں رشوت کا بازار گرم کر دیتا ہے اور عوام کے جا ئز کا م بھی رشوت کے بغیر نہیں ہو رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.