محرم الحرام میں مشکوک افرد پر کڑی نظر رکھی جائے ،ڈاکٹر اخلاق

11

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ پولیس کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر اخلاق نے کہاہے کہ 50افراد پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو کہ علاقائی سطح پر محرم الحرام میں ڈیوٹیاں انجام دے رہی ہے۔ وہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ محرم میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ہرسال کی طرح اس سال بھی سٹی تھانے کے باہر مانیٹرسیل اور امدادی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سے پرفیسر خلیل، طاہر پریوزاور بلقیس حیدر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محرم میں امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلیے مرکزی مجالس، خصوصا قدم گاہ مولا علی،فقیر کا پڑ، پنجرہ پول، پھلیلی، میمن اسپتال، مارکیٹ ٹاور اور تلک چاڑی پر کمیونٹی سینٹر کے ممبران کڑی نظر رکھیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.