حیدرآباد وکلا کیلیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد قابل تعریف ہے ،وقاص صدیقی ایڈووکیٹ

16

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان لائرز فورم پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدروقاص صدیقی ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدر سلیمان سروری ایڈووکیٹ، نائب صدر قیصر خان ایڈووکیٹ و اراکین صہیب بھٹی ایڈووکیٹ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور رافع چندریگر ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی کاوشوں سے سندھ جوڈیشنل اکیڈمی کے تحت پہلی بار حیدرآباد میں وکلا کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو اُبھانے کیلیے دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے سیکڑوں وکلا مستفید ہوئے۔بیان میں مزید کہاگیا کہ اس قسم کے تربیتی پروگرام تسلسل سے کرائے جائیں تاکہ وکلا کو دورِ حاضر میں قانون سے متعلق ہونے والی تبدیلیوں سے واقفیت حاصل ہو اور وہ مزید بہتر انداز میں انصاف کی جنگ میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.