حیدرآبا، پولیس کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے کریک ڈاؤن

48

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی حیدر آباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پرحیدرآباد ضلع میں پولیس کا ڈاکوؤں ، سماج دشمن عناصر ، اسٹریٹ کرمنلز اور اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف سرچ و ٹارگیٹڈ آپریشن جاری،ایس ایچ او ٹنڈو جام کا دوران پیٹرولنگ پولیس ا نٹیلی جنس انفارمیشن پر ٹارگٹیڈآپریشن تھانہ اے سیکشن میہڑ ضلع دادو کے ہائی پروفائل دہشت گردی اور مرڈر کیس کے مفرور ملزم عبدالستار ولد محمد صفر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن میہڑ دادو میں مقدمات درج ہیں۔ایس ایچ او مکی شاہ کی دوران پیٹرولنگ کارروائی بدنام زمانہ اسٹریٹ کرمنل عبدالسلام ولد عبدالمالک قریشی سکنہ نورانی بستی پریٹ آباد گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 موبائل فون اور غیر قانونی 30 بور پستول برآمد کرکے کیس داخل کر لیا ۔ایس ایچ او فورٹ نے انٹیلی جنس انفارمیشن پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب چھاپا مار کر غیر قانونی تارک وطن افغان عبدالرحیم محسود ولد محمد خان محسود سکنہ افغانستان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف کیس کرائم نمبر 62/2018زیر دفعہ 14فارنرز ایکٹ داخل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش زبیر ولد حنیف سکنہ لیاقت کالونی کو 2010 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او کینٹ نے دوران اسنیپ چیکنگ کرائم نمبر رووش ملزم عمیر ملاح کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کامران اور غفران کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف کیس کرائم نمبر 83/2018زیر دفعہ 9C داخل کر لیا گیا۔ایس ایچ او سخی پیر کا ٹارگیٹیڈ آپریشن مضر صحت مین پوری سیلر بلاول ولد علی محمد کارا 300 تیار مین پوری ، ایک کٹہ تمباکو، ایک کٹہ مین پوری کی چھالیہ کا چورا اور ایک کٹہ دیگر اشیاء کا مع مین پوری تیا کرنے کے ٹب چھننے اور دیگر سامان سمیت گرفتارکر لیا۔ایس ایچ او تھانہ پنیاری نے غفار شاہ قبرستان کے قریب دوران چیکنگ موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے وارننگ دی مگر ملزمان نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس سے مقابلہ شروع کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزمان یوسف ولد سلیم عباسی اور سلیم ولد عبدالعزیز قریشی سکنہ سنار گلی پھلیلی زخمی حالت میں اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا۔ملزمان کے خلاف کیس کرائم زیر دفعہ 23-A سندھ آرمس آرڈیننس داخل کرلیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ