حیدرآباد، واسا کی ناقص پالیسی ، نکاسی آب کا مسئلہ شہریوں کیلیے وبال جان بن گیا

34

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) سڑکوں پر پانی پانی، گھروں میں پینے کے لیے پانی نہیں واسا کی جانب سے جہاں نکاسی آب کا مسئلہ حیدرآباد کے شہریوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے وہیں میونسپل کمیٹی قاسم آباد میں پینے کا پانی ناپید ہے کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی پرقاسم آباد کے رہائشی افراد نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے واسا کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر رحیم بخش، عبدالنبی اورغلام رسول ودیگر نے کہاکہ قاسم آباد کے علاقوں قدر نگری، مسجد رضا،نہر پاڑا سمیت مختلف علاقوں میں تیس ہزار سے زائد عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ مہنگے داموں بازار سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات ، ایم ڈی واسا سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ