ٹنڈو محمد خان، پولیس کا بکی سینٹر پر چھاپا، چرس اور جواری گرفتار

23

 

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، پولیس کا مشہور بکی کے آفس پر چھاپا،3 کلو چرس،2 لیپ ٹاپ،7 موبائل فون، ایل سی ڈی ٹی وی،5 وائرلیس ٹیلی فون سمیت 3 عدد موٹر سائیکلیں، 3 لاکھ30 ہزار روپے کے چیکس اور30 ہزار600 روپے کیش برآمد کرنے کا دعویٰ، 6 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈو محمد خان کے ایس ایس پی توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر اے ایس پی ٹنڈو محمد خان انیل حیدر اور ایس ایچ او سٹی محمود خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے پیپلزکالونی میں بکی سینٹر چلانے والے محمد یونس بھٹی کے آفس پر چھاپا مارا اور موقع پر موجود بکی سینٹر کے مالک محمد یونس بھٹی ، فدا حسین بھٹی، عرفان بھٹی، زاہد چنہ، عمران میمن اور سرفراز بھٹی کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن محمود خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی نے پیپلزکالونی کے علاقوں میں مشہور بکی محمد یونس بھٹی کی رہائش گا ہ پر چھاپا مارکر جوا کھیلنے والے اور منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ملزمان سے تین کلوچرس، دو لیپ ٹاپ، سات موبائل فون، ایک ایل سی ڈی، دو اسٹیبلائزر، پانچ وائرلیس ٹیلیفون سیٹ، ایک انٹرکام، ایک بیٹری، چار مختلف قسم کے چارجرز، ایک کی بورڈ، تاش کے پتوں کے تیرے پیکٹ، ایک بجلی کا بورڈ، ایک اون، ڈش اینٹینا کے دو رسیور، ایک کیلکولیٹر، ایک رجسٹر،تین موٹرسائیکلیں ، تین لاکھ تیس ہزار روپے کے چیکس، اور تیس ہزار600 چالیس روپے کیش برآمد کر لیے۔ سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ضلع ٹنڈو محمدخان کو منشیات آکڑا پرچی سے پاک کرنے کا جو عزم کیا ہے اسے پورا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.