مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دل لگا کر کام کریں‘ یوسف درباری

122

EBM کے سینئر منیجر یوسف درباری نے پروگرام کے دوسرے دن 12 ستمبر کو نیلاٹ میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ حکیم سعید، عبدالستار ایدھی اور پروفیسر ادیب الحسن رضوی نے وقت کا درست استعمال کرکے معاشرے کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب جانور اور پرندے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اپنا مقصد (غذا) حاصل کرلیتے ہیں تو انسان اپنی صلاحیتوں کا فائدہ کیوں نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی عملی کاموں سے آتی ہے باتیں کرنے سے نہیں آتی۔ کبھی چھوٹے چھوٹے کام بھی بڑے کاموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے لیے منصوبہ بندی کریں۔ کئی مرتبہ منصوبے پر سوچیں لیکن جب عمل کرنے کا فیصلہ کرلیں تو عمل بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی سے رکیں نہیں، ناکامی کے اسباب تلاش کرکے مسلسل جدوجہد کریں۔ ناکامی کامیابی ہی کا حصہ ہے، مقصد کو حاصل کرنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.