مزدور ڈیم بناؤ فنڈ میں چندہ دیں

26

ریلوے ورکرز یونین جمہوری گروپ ورکشاپس کے رہنماؤں فضل واحد، سید سجاد حسین شاہ اور سید شبر شاہ نے اپنے ایک بیان میں ریلوے سمیت پاکستان بھر کے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو آنے والی خشک سالی اور پانی کی کمی سے بچانے کے لیے حکومت کے ڈیم بناؤ فنڈ میں دل کھول کر چندہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم اپنے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری اور ان کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کام میں اپنا حصہ ڈالتی ہے تو اس سے پاکستان آنے والے متوقع بحران سے بچ سکتا ہے۔
APFUTU کا پروگرام
گجرات میں آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام عالمی مزدور تنظیم انڈسٹریل گلوبل یونین کی 2 روزہ ورکشاپ 29-30 ستمبر کو منعقد ہورہی ہے۔ اس میٹنگ میں انڈسٹریال کی ملحقہ6 تنظیموں کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.