تربیت سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے‘ شیخ امتیاز علی

24

پروگرام کے آخری دن نیلاٹ کے ڈائریکٹر جنرل شیخ امتیاز علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلاٹ تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے۔ ادارہ میں 6 ماہ کا ڈپلومہ کورس بھی کروایا جاتا ہے۔ ڈپلومہ کورس میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے اہم صنعتی اداروں میں طلبا کو دورہ کرایا جاتا ہے تاکہ ان کو عملی طور پر باتیں سمجھ میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم اور عمل ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ علم حاصل کرنے کے بعد عمل کا دور شروع ہوتا ہے۔ جتنا ہم علم کو عمل میں بدلیں گے تو نئے نئے تجربات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تربیت یافتہ افراد ہی صنعتوں کو فروغ دیتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.