ترقی کے لیے علم بہت بڑا ہتھیار ہے‘ عبدالمالک

91

KPT کے ٹریننگ آفیسر محمد عبدالمالک نے تربیتی پروگرام کے پہلے دن لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت تک نہیں سیکھ سکتے جب تک سیکھنا نہ چاہیں۔ اگر واقعی سیکھنا چاہتے ہیں تو سیکھیں۔ جو سیکھیں اس پر عمل کریں ورنہ وقت برباد نہ کریں۔ سیکھنے کے لیے سننا ضروری ہے، مایوس افراد کو جگانے کی ضرورت ہے، اپنے خول سے باہر نکلیں، کمیونیکیشن بڑھائیں، استعداد کار کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ علم ایک بہت بڑا ہتھیار ہے، علم کا حصول ایک مستقل عمل ہے، ہماری زندگی رویوں پر منحصر ہے، رویہ بتاتا ہے کہ پرواز کہاں تک ہو گی۔ منفی سوچ سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی قدر کرو، وقت ایک موقع ہے، انہوں نے کہا کہ عادات تو نظر آجاتی ہیں لیکن نیت پتا نہیں چلتی، اچھا وقت تیزی سے گزر جاتا ہے، آفس میں کام کرنے کی ترجیح مقرر کرلیں، جب کام شروع کرلیں تو ختم کرکے دم لیں۔ مشکل حالات اور دباؤ میں اچھا کام کرنے کی صلاحیت پیدا کریں، انتظامیہ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے صلاحیتوں کو استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ عادات بدل سکتی ہیں لیکن فطرت نہیں بدل سکتی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.