ذہنی دباؤ میں مزدور کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے‘ ذوالفقار احمد

51

سٹی اسمارٹ کالج کے ہیڈ، انجینئر ذوالفقار احمد ڈھکن نے پروگرام کے دوسرے دن 12 ستمبر کو نیلاٹ میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ تھکے ہوئے آدمی کا دماغ ہی کام نہیں کرتا۔ ایک مزدور کم از کم اجرت 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ میں کس طرح گزارہ کرے گا۔ ادارہ میں ڈاؤن سائزنگ سے ملازمین کو نکالا جارہا ہے، ملازمتوں کا تحفظ نہیں ہے، اس ماحول میں مزدور خوف اور انتشار کی حالت میں کام کررہے ہیں تو پھر پیداواری عمل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ کارخانے کو فروغ دینے کے لیے مزدوروں کو ذہنی دباؤ سے نکالنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ