پائلر سینٹر میں ٹیکسٹائل یونینز کا اجلاس

83

ملک بھر سے ٹیکسٹائل کی یونینزکا ایک اہم اجلاس 10ستمبر کو پائلر سینٹر کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں سے 25 مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سطح کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایک قومی یونین بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے، جس کے کنوینرپائلر کے سربراہ کرامت علی ہوں گے۔اس میں تمام صوبوں کی نمائندگی رکھی گئی ہے۔
بدھ کی سہ پہرکراچی پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرامت علی، مزدور رہنما اسلم معراج، نیاز خان، سلطان خان، بشیر شاکر، امتیاز علی پیرزادہ، زہرہ خان ، خالد محمود، ریحانہ حکیم، ذوالفقار علی، شیرزادہ نے کہا کہ چاروں صوبوں سے رہنما اس کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں پنجاب سے بشیر شاکر، اسلم
معراج، نیاز خان، سندھ سے ریحانہ یاسمین، زہرا خان اور ناصر منصور، بلوچستان سے خان زمان، سلطان خان، حاجی عبدالحکیم، رخسانہ خالد، خیبر پختونخوا سے تاج مینہ، شیرزادہ، سعادت شاہ اور ابراللہ شامل ہیں۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں ایک ماہ کے اندریونین کا ڈھانچہ، دستور اور نام کے حوالے سے بنیادی فیصلے کرنا شامل ہے۔ کوآرڈینشن کمیٹی کے اراکین چاروں صوبوں کے اندردیگر یونین کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کو اس قومی یونین میں شامل کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ ایک ماہ کے بعد اس نئی یونین کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، ہوم نیٹ پاکستان، لاہور، بلوچستان لیبر فیڈریشن، محنت کش لیبر فیڈریشن ،خیبر پختون خواہ، آل پاکستان لیبر فیڈریشن، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، لاہور، لیبر قومی موومنٹ، فیصل آباد، ٹیکسٹائل گارمینٹ پاور لومزورکرز یونین، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز، پاکستان ٹیکسٹائل ورکرز فیڈریشن، اتفاق مزدور یونین ، کریسنٹ باہومان، پنڈی بھٹیاں، المنصور پاور لومز ورکرز یونین قصور، ہوم بیسڈ ورکرز فیڈریشن، ہوزری گارمینٹس ورکرز جنرل یونین ، سندھ نے شرکت کی۔
شنائیڈر الیکٹرک میں ڈیمانڈ منظور
شنائیڈر ایمپلائز یونین CBA اور انتظامیہ کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر 10 اگست کو دستخط ہوگئے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں ماہانہ 7600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دیگر مراعات اور سہولتیں اس کے علاوہ ہیں۔ اس موقع پر شنائیڈر الیکٹرک کے مزدور رہنما محمد ریاض، نعیم احمد، اشفاق احمد، فہیم حیدر اور دیگر نے محنت کشوں کو مبارک باد دی ہے۔ معاہدہ یکم جنوری 2018ء سے 2 سال کی مدت کے لیے ہے۔
لیکچر
روزنامہ جسارت کے قاضی سراج اور محمد معاذ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کے مختلف موضوعات پر گزشتہ دنوں لیکچر دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ