خنجراب : موسم سرما کی پہلی برفباری، سیاح بڑی تعدا میں پہنچ گئے

298

گلگت بلتستان(صباح نیوز) پاک چین سرحد خنجراب پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاک چین سرحد پر پہنچ گئی جبکہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں حالیہ بارشوں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب ہنگو کے علاقے ڈوپکی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں، باپ اور دو
بچے جاں بحق ہوگئے۔اسی طرح مشرقی بلوچستان کے علاقوں ہرنائی، ژوب میں تیز بارش اور پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور نالوں میں طغیانی دیکھنے میں آئی جب کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کئی مقامات پر متاثر ہوئی۔