کراچی میں جرائم کی شرح بہت بڑھ چکی ہے‘پی ٹی آئی

31

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و نامزد قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان ،علی عزیز جی جی اور سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کراچی شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی شرح بہت بڑھ چکی ہے۔ کراچی کی مشہور مارکیٹ میں پانچ گن مین پندرہ منٹ تک بندوقیں تانے پورے بازار کو لوٹ لیتے ہیں۔ ماؤں کی گود سے بچے چھین لیے جاتے ہیں۔ کیمرے سب ناکارہ لگائے ہوئے ہیں کیونکہ تصاویر صحیح نہیں آتیں۔ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے جتنا پیسہ لگایا گیا سب برباد ہوا۔ سی سی پی او کہتے ہیں کہ کیمروں کا معیار ناقص ہے۔ تصاویر سے مجرم پہچانے نہیں جاسکتے۔ سی ایم صاحب اور آئی جی سندھ نے بیان دے دیا کہ ریپڈ فورس بن رہی ہے۔ یہ فورس کب آئے گی، کچھ پتہ نہیں۔ شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کوئی نیا مسئلہ نہیں۔ کوئی بڑا واقعہ ہو تو میڈیا پر آجاتا ہے۔ میری میڈیا سے درخواست ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کراچی کی کرائم رپورٹ شائع کریں۔ کے پی کے میں دور بیٹھ کر ایف آئی آر درج ہوسکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.