سا حلوں کی صفائی کے عالمی دن پرسی ویوکی صفائی

25

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کولا پاکستان نے ہفتہ ساحل کی صفائی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور نیشنل والنٹیئر پروگرام کے اشتراک سے کراچی کے ساحل سمندر کی صفائی کی ۔ یہ دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس میں عوام کی توجہ دنیا بھر کے سمندروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے سے متعلق آگہی بڑگانے پر مبذول کرائی جاتی ہے ۔ Beaches Without Waste کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس سر گرمی میں نیشنل والنٹیئر پروگرام (این وی پی) کے 100 سے زائد رضاکارشریک تھے ۔ ان رضاکاروں میں یونیورسٹی کے طالب علم، کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے ، سماجی کارکنوں اور ڈیجیٹل کمیونٹی کے اراکین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ۔ یہ سرگرمی 3 لاکھ اسکوائر میٹرز طویل ساحلی رقبے پر کی گئی جس میں پلاسٹک، کاغذ اور دیگر اقسام کا کچرا الگ الگ رنگوں کے تھیلوں میں جمع کیا گیا تاکہ ہرممکن حد تک ری سائیکلنگ میں سہولت ہو۔ اس سرگرمی کے بارے میں کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان خان نے کہا، ” بظاہر یہ ایک چھوٹی سی سرگرمی ہے لیکن عالمی سطح پریہ کوکا۔کولا کی پروڈکٹ پکیجنگ پالیسی کا نمایاں جزو ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.