مصر: بدعنوانی کا الزام‘ حسنی مبارک کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم

34

قاہرہ(صباح نیوز)مصر کی عدالت نے ملک کے سابق معزول صدر حسنی مبارک کے 2بیٹوں کو اسٹاک مارکیٹ میں بد عنوانی کے زیر سماعت کیس میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔عرب نیوز کے مطابق مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘مینا’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعلیٰ مبارک اور گمال مبارک کے علاوہ 7افراد پر اسٹاک مارکیٹ اور مرکزی بینک کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مصر کے ال وطن بینک کے شیئرز سے غیر قانونی منافع کمانے کا الزام
ہے۔خیال رہے کہ اس کیس کا آغاز 2012 ء میں ہوا تھا اور بیشتر ملزمان نے ضمانت حاصل کرلی تھی لیکن ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹے اعلیٰ ایک بزنس مین ہیں جبکہ ان کے بیٹے گمال سابق بینکر ہیں اور دونوں کی ضمانت 2015 ء میں منظور ہوئی تھی۔عدالت میں مذکورہ کیس کی آئندہ سماعت 20اکتوبر کو ہوگی۔
بدعنوانی کا الزام

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.