3 سے زائد کرپشن، بابر غوری سمیت 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس، ناقابل ضمانت وارنٹ

45

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابر غوری کے گرد بھی گھیرا تنگ، نیب کی جانب سے اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس نیب کورٹ میں دائر، عدالت نے بابر غوری کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری کیخلاف طویل انکوائری کے بعد معاملہ آخرکار احتساب عدالت تک پہنچ گیا۔ بابر غوری پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ بابر غوری نے دیگر ملزموں کیساتھ 2012ء میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی )میں940افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔انکوائری شروع ہونے کی
اطلاع ملتے ہی بابر غوری بیرون ملک چلے گئے۔ نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کے پی ٹی کے سابق چیئرمین جاوید حنیف کو گرفتار کر لیا جبکہ سابق جنرل منیجر اختر فاروقی نے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔نیب نے انکوائری مکمل کرکے ریفرنس عدالت میں داخل کردیاہے جس میں ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور 940 غیر قانونی بھرتیاں کرنیکا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ملزموں کے اقدام سے کے پی ٹی کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا۔احتساب عدالت نے ریفرنس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے بابر غوری اور دیگر مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے 22 ستمبر کو عدالت میں پیش کریں۔
بابر غوری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.