ایان علی کی میڈیکل رپورٹ مسترد، وارنٹ گرفتاری جاری

76

راولپنڈی( آن لائن )کسٹم عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ہفتے کو راولپنڈی میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی تو ایان علی کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار طلبی کے باوجود ملزمہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے پیش نہیں ہورہی۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے 6اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر انہیں آئندہ سماعت پر پیش نہ کیاگیا تو مزید سخت کارروائی کریں گے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایان علی کو 14مارچ 2015ء
کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایان علی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ