ادارے تباہ حال،کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، جام کمال

55
حب:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال احمد پریس کانفرنس کر ر ہے ہیں
حب:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال احمد پریس کانفرنس کر ر ہے ہیں

حب(صباح نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملکی ادارے تباہ حال ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سرکاری افسران اپنا کام بہتر بنائیں، اے ایس آئی کا کام ڈی آئی جی سے کرانے کی کوشش مت کریں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے دورے کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور وفود سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں پر توجہ دیں گے جب کہ ہمارے سرکاری اداروں سے ٹھیک طرح سے کام نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ
ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم پر عہد کیا ہے کہ ہم کچھ نیا کریں گے۔ عوام سے کہتا ہوں کہ وہ کام لیں جو حکومت کر سکتی ہے ،اے ایس آئی کا کام ڈی آئی جی سے کرانے کی کوشش مت کریں۔ جام کمال نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کا تقررو تبادلہ ہم نہیں کریں گے جب کہ سرکاری افسران نمائندوں کو نہیں بلکہ عوام کو خوش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ جو وزیراعلیٰ بنتا ہے وہ صرف اپنے ضلع کو ترجیح دیتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا ،تمام اضلاع کو ضرورت کے مطابق ترجیح دی جائے گی۔
جام کمال

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.