عصری علوم کی اہمیت سے کبھی انکار نہیں کیا ،وفاق المدارس العربیہ

26

نوشہرہ(صباح نیوز)وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی نائب صدر حضرت مولانا انوار الحق حقانی نے حکومت سندھ، حکومت پنجاب او رمرکزی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مدارس
دینیہ کی چھیڑ چھاڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس العربیہ دینوی تعلیم بھی طلبہ کے لیے اتنی ہی اہم سمجھتی ہے جتنی کہ دینی تعلیم۔ وفاق المدارس کے نصاب اور قوانین کے مطابق مدارس دینیہ میں وہی طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں جومیٹرک کرکے آتے ہیں، اسی طرح بے شمار مدارس میں طلبہ کودینی تعلیم کی کلاسوں کے ساتھ ساتھ ایف اے، بی اے ،ایم اے بھی کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس نے کبھی بھی عصری علوم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا لیکن جب یہ دینی مدارس ہیں تو دونوں طرح کے علوم میں توازن ضروری ہے نہ کہ ایک کو دوسرے پر غالب کیا جائے ، مدارس دینیہ نے کبھی بھی حکومتی تعلیمی اداروں سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا اور اب بھی حکومت سے نصاب کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،اگر مدارس دینیہ نے کبھی عصری جامعات سے مفتی،عالم،خطیب،محدث،مفسر کا مطالبہ نہیں کیا تو کیوں ہر کچھ عرصے بعد مدارس سے ڈاکٹر ، انجینئر،وکیل نکلنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں کو ایک دفعہ پھر کسی بھی جامعہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ طلبہ سے مل کر ان کی دینی و عصری علوم کی صلاحیت کا پتا لگاسکیں ۔
وفاق المدارس العربیہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.