وزیر خارجہ کی کفایت شعاری‘ خصوصی طیارے پر افغانستان کا دورہ

60

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کاایک روزہ دورہ کیا۔اس موقع پروزیر خارجہ کے بھی کفایت شعاری کے دعوے جھوٹے نکلے۔ انہوں نے بھی اپنے وزیر اعظم کی خواہشات اور احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ملک میں کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے گا،تمام وزراسستا سفر کریں گے،دفاتر میں صرف چائے،بسکٹ چلے گی لیکن تمام وزرابھاری بھرکم قافلوں کے ساتھ دورے کررہے ہیں،عوام کے لیے راستے بند کیے جارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ