چیئرمین پی پی نے سندھ کابینہ کی کارکردگی کی نگرانی شروع کردی

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے سندھ کابینہ کی کارگردگی کی مانیٹرنگ اور صوبائی وزراء سے جواب طلبی شروع کردی، صوبائی وزرا کو کارگردگی میں مزید بہتری لانے اور مفاد عامہ کے کاموں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کو بلاول زرداری سے 3 صوبائی وزرا
نے ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مکیش کمار چاؤلہ شامل ہیں۔ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت اور قریبی رابطے کے لیے میکنزم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوسہولتیں مہیاکرنے کیلیے جامع حکمت عملی اختیارکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلیے مزید اقدام کرنا ہونگے۔ بلاول نے توانائی منصوبوں سے متعلق صوبائی وزیر توانائی کی سفارشات پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سندھ پورے ملک کو بجلی فراہم کرے گا۔ انہوں نے تھرکول اور متبادل انرجی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور جلد بجلی کی جنریشن پر زور دیا۔
چیئرمین پی پی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.