خواتین کو میراث میں مکمل حق حاصل ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

69

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت انسانی حقوق نے اسلامی قوانین اور آئین کے مطابق میراث میں خواتین کے حق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ا سلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے اس حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو میراث
میں مکمل حق حاصل ہے اور قرآن پاک اور احادیث نبویؐ سمیت آئین پاکستان میں بھی اس حوالے سے واضح ہدایات موجود ہیں، افسوس ہے کہ معاشرتی طور پر ہمارا خاندانی نظام ایسا ہے کہ خواتین کو مختلف حیلوں بہانوں سے ان کے حقیقی اور جائز حق سے محروم کردیا جاتا ہے،لاعلمی میں ان سے انگوٹھے لگوائے جاتے ہیں، دستخط کرائے جاتے ہیں اور کبھی ان کو جذباتی کیفیت کا شکار کرکے ان کے جائز حق سے محروم کردیا جاتا ہے،یہ طریقہ کار نہ صرف قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہے بلکہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہ پاکستان کا آئین بھی اس سلسلے میں پور ی معاونت فراہم کرتا ہے اور1973ء کے آئین میں شامل دفعات23اور24خواتین کی میراث سے متعلق ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل

Print Friendly, PDF & Email
حصہ