ڈیم کی تعمیر کے لیے حیثیت سے زیادہ فنڈ دوں گا، ڈاکٹر عاصم

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت26ستمبر تک ملتوی کردی، احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور شریک ملزمان پیش ہوئے،جہاں نیب کے گواہ محمد فہد کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں ،عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر گواہ کے دستاویزات پر تیاری کے لیے مہلت دے دی۔ گزشتہ سماعت پر ریفرنس کے نئے گواہ فہد نے ملزمان کے وکلا کو دستاویزات فراہم کی تھیں۔ سماعت کے موقع پر میڈیا سے
بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے ڈیم میں فنڈ دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ڈیم میں اپنی حیثیت سے زیادہ فنڈ دوں گا،یہ فلاحی ریاست ہے،یہ چندے پر ہی زندہ ہے،ہم نے ہمیشہ دل کھول کے ادھار لیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا ہمیشہ ادھار پر ہی چلیں گے؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ فقیر کو بھی کبھی نوبت آتی ہے کہ وہ پیسے لینے کے لیے لوگوں کے پاس آئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ پورا ملک کھائی میں بیٹھا ہوا ہے ،پی ٹی آئی والے بھی کھائی میں بیٹھے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کریحکومت چل جائے لیکن حالات بتاتے ہیں کہ حکومت نہیں چل سکے گی۔اپوزیشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہاں نہ حکومت نظر آرہی ہے نہ اپوزیشن۔
ڈاکٹر عاصم

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.