صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ‘وفاقی وزیر صحت

33

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اسی لیے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے ، صحت کی اچھی اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے یہ بات صوبائی وزرا صحت و بہبود آبادی کے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام صوبوں نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر نے انٹر پرووینشل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اسٹرٹیجیک فورم کے پہلے اجلاس کے شرکاکا خیر مقدم کیا جو کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد فورم کا پہلا اجلاس تھا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو عوام کی خدمت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے ۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 70سال سے صحت کے شعبے پر کسی نے توجہ نہیں دی۔وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ آنے والے بجٹ میں صحت کے بجٹ میں اضافہ کریں۔اجلاس کے دوران بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے ایمر جنسی نیوٹریشن ٹاسک فورس کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا جس میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو گی۔ اجلاس کے دوران صوبائی علاقہ جات کے وزراء اور سیکرٹریز نے تمام صوبوں اور علاقہ جات کو اکٹھے کرنے اور صحت کے شعبے کی مشترکہ اسٹرٹیجیک سمت کے تعین میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز ، ریگولشنز اینڈ کوآرڈینشن عامر محمود کیانی کے کردار کو بھی سراہا۔
وفاقی وزیر صحت

Print Friendly, PDF & Email
حصہ