ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے‘بابراعظم 

31

دبئی(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے جبکہ بھارت کیخلاف میچ کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ روایتی حریف کیخلاف مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے،ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں روہت شرما اور مہندرا سنگھ دھونی پر قابو پانا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ممکنہ طور پر بھارت کے ساتھ فائنل سمیت 3میچ ہوسکتے ہیں، دونوں ملکوں میں باہمی سیریز تو ہونہیں رہی،اس صورتحال میں روایتی حریفوں کے مابین زیادہ مقابلے ایک بڑا موقع اور چیلنج ہوں گے، شائقین اور کھلاڑی سب ان میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ فی الحال پوری توجہ ہانگ کانگ کیخلاف میچ پر مرکوز ہے،ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، پہلے میچ میں بھی کامیابی کیلیے بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ میچز میں ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرتی رہی ہے لیکن مڈل آرڈر کو بھی جب موقع ملا اچھی کارکردگی دکھائی جب کہ آصف علی اور شعیب ملک نے عمدہ اننگز کھیلی ہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے اب ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.