انٹر ریجن انڈر 19ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، پی سی بی کے مطابق پانچویں مرحلے میں ملک کے مختلف مقامات پر 9 میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور لاہور ریجن وائٹس کے مابین میچ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ فاٹا اور ملتان ریجن کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ ایبٹ آباد اور کراچی ریجن بلیوز کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن کی ٹیمیں ٹی ایم سی گراؤنڈ، کراچی میں پنجہ آزما ہوں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.