کیریبین پریمئر لیگ ، فواد احمد کی عمدہ بولنگ نے ٹرینباگونائٹ رئیڈرزکو فائنل میں پہنچادیا

44

برج ٹاؤن(جسارت نیوز) فواد احمد کی عمدہ بولنگ کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کیریبین پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے کوالیفائر ٹو میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی، فواد احمد نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائر ٹور میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، برینڈن میک کولم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کولن منرو 29 رنز بنا سکے، ڈیوائن براوو نے 8 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، کوٹریل نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز تک محدود رہی، تھامس 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، ایون لیوس 4، ڈوسن 14 کارلوس بریتھویٹ 16 کنگ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فابین ایلن کی 32 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، فواد احمد نے 3 وکٹیں لیں، سنیل نارائن نے 2 جبکہ علی خان، کولن انگرام اور کوپر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.